رحیم یار خان مندر حملہ، مزید 70 لوگ زیر حراست

رحیم یار خان: پولیس نے بھونگ میں ہندو مندر پر حملہ کرنے والے مزید 70 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد زیر حراست ملزمان کی تعداد 100 سے بڑھ گئی ہے۔

اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) صادق آباد آصف رضا کے مطابق اتوار کے روز مندر حملہ کیس کے 70  سے زائد ملزمان کو ویڈیوز میں نشاندہی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں پیر کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  ہفتہ کے روز 38 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے جنہیں شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں