شہر قائد کےفائیو سٹار ہوٹل نے قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں خیبر پختونخوا اور ناردرن کی بکنگ ختم کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے ناردرن اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو رات گئے تک ہوٹل چھوڑنے کا کہا تھا۔ ہوٹل انتطامیہ کا موقف ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بکنگ 22 تاریخ تک کی تھی جس کے باعث کھلاڑیوں کو مزید نہیں روک سکتے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دونوں ٹیموں کیلئے 30 دسمبر تک بکنگ کرائی تھی۔ کھلاڑیوں کیلئے متبادل ہوٹل کا بندوبست کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اور ناردرن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 25 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔