دنیا بھر میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے اپنی شہریوں کو جرمنی سفر کے خلاف تنبیہ کی ہے ۔ جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ لوگ جتنی جلدی ہوسکے ویکسین کروائیں ۔ جرمنی میں کورونا کے باعث اب تک 99 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔

ادھر ، فرانسیسی وزیراعظم ژاں کاسٹیکس کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں ۔ وزیراعظم اپنی سرکاری رہائش گاہ سے ہی اپنے فرائض انجام دے سکیں گے ۔ کاسٹیکس دس روز کے لیے قرنطینہ میں ہیں ۔

دوسری جانب ، یورپ کے مختلف ممالک میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ، ہالینڈ میں کورونا پابندیوں کے خلاف گزشتہ 4 روز سے جاری مظاہروں میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

بیلجیم میں بھی کورونا کی پابندیوں کیخلاف عوام کا احتجاج ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔ اٹلی ، ڈنمارک اور آسٹریا میں بھی عوام نے حکومت سے تمام پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں