نئی دہلی: بھارتی دانشور اور سابق پولیس افسر ڈاکٹر وکرم سنگھ بھی آئی ایس آئی کے مداح نکلے۔ کہتے ہیں کہ بھارت والے آئی ایس آئی سے ٹیوشن لیں اور کچھ سبق حاصل کریں۔
ایک بھارتی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دانشور ڈاکٹر وکرم نے اپنی ایجنسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کو 40 سال پہلے بھی دیکھا ہے، وہ کیا تھی اور اب کیا بن گئی ہے۔
ڈاکٹر وکرم سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی نے اپنی تیاری اور انتظامات اتنے پختہ کر لیے ہیں کہ آج سی آئی اے ، کے جی بی اور ایم آئی فائیو سمیت سب اس کا لوہا مانتے ہیں۔
ڈاکٹر وکرم کہتے ہیں کہ گالم گلوچ تو بہت کر سکتے ہیں مگر آپ کو آئی ایس آئی کو عزت دینا پڑے گی اور جب دنیا سو رہی تھی تو انہوں نے بہت لمبا سفر طے کر لیا اور اسی لیے آج آئی ایس آئی مانی جاتی ہے۔
سابق بھارتی پولیس افسر نے بھارتیوں کی زبان دارزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ زبان سے کچھ بھی کہہ دیں لیکن یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور کوئی بات چپ نہیں سکتی۔
ڈاکٹر وکرم سنگھ نے بھارت سمیت دنیا کو مشورہ دیا کہ کچھ سیکھنا ہے تو آئی ایس آئی سے سبق لیں، ٹیوشن پڑھیں اور ایسا کرنا کوئی غلط کام بھی نہیں ہے اور سب کو سبق لینا چاہیے۔