شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں بم دھماکے سے 13 اہل کار جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
شامی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ شامی دارالحکومت میں اس وقت پیش آیا، جب اہل کاروں سے بھری بس اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔
بس میں 2 دھماکا خیز ڈیوائسز لگائی گئیں تھیں، جیسے ہی بس جیسر الرائث میں پل پر پہنچی، اس میں دھماکا ہوا۔ شامی فوج کے انجینیر یونٹ نے جائے وقوعہ پر موجود تیسری دھماکا خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔
دھماکے میں جاں بحق 13 اہل کاروں کی لاشیں اور دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
شامی سرکاری میڈیا کی جانب سے جائے وقوعہ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
At least 13 Syrian military personnel were killed in a roadside bomb attack, as their bus crossed a bridge in central Damascus during early morning rush hour, state television reports.https://t.co/AFwnVOxfQc pic.twitter.com/sJuwY4TdHT
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 20, 2021
شامی فوج کی جانب سے دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔