کراچی: ممتاز ای-کامرس پلیٹ فارم، دراز 12.12 کے موقع پر سال کی بڑی سیل کے لیے زبردست ڈسکاونٹس پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
آن لائن مارکیٹ پلیس متعدد برانڈز، مقامی سیلرز اور بینک پارٹنرز کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ کسٹمرز کو زبردست آفرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے جس سے اْنھیں بے پناہ بچت بھی حاصل ہوتی ہے۔اس کے علاوہ، تمام کسٹمرز کے لیے ون-اسٹاپ- سولوشن کے طور پر ای-کامرس پلیٹ فارم نے یونی لیورز، P&G، ڈاؤلینس، ہائیر، ٹی سی ایل، انفنیکس، شاؤمی، رئیل می اور سیفائرسمیت انڈسٹری کے ممتاز برانڈز کے ساتھ بھی شراکت کی ہے۔ اس طرح، کسٹمرز 20ملین سے زائد مختلف پروڈکٹس کے لیے دراز پر دستیاب ڈیلز سے فائدہ اْٹھا سکیں گے۔
اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے دراز کی چیف کمرشل آفیسر، عروشہ امتیازنے کہا:”ہم نے ہمیشہ جدید طریقوں سے اپنے کسٹمرز کو شریک کرنے کی کوشش کی ہے اوریہ ایک ایسا طریقہ ہے جو کارآمد بھی ہے اور جس میں تفریح بھی پائی جاتی ہے۔ اس سال، ہم نے اپنے دراز لائیو پلیٹ فارم پر نئے گیمز اور فیچرشوز بھی متعارف کرائے ہیں تاکہ کسٹمرز اور سیلرز ایک طویل المیعاد تعلق قائم کر سکیں اور شاپنگ کا پسندیدہ تجربہ حاصل کر سکیں۔“
سب سے بڑھ کر، تمام لوگوں کے لیے بڑی جیت کا موقع ہے – اور جس سے وہ خود بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دراز لائیو میں لائیو گیم شو، ”جیتو دراز سے“،کو نمایاں حیثیت حاصل ہو گی جو 11دسمبر کی رات 10.30 بجے سے رات 12.30بجے تک پیش کیا جائے گا۔اس شو کی میزبانی خالد ملک کریں گے اور تین انفلوئنسرز، رضا سموں، ڈکی بھائی اور میراب علی، بھی حصہ لیں گے جو ویورز کے لیے انعامات جیتنے کی غرض سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گے۔ اس کے بعد ویورز انفلوئنسرز کے لنک سے خریداری کر سکیں گے تاکہ ُان کے انفلوئنسر کے جیتے ہوئے انعامات حاصل کر سکیں۔
مزید برآں، خریدار 12.12 سیل کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں گے جس میں 12 وِنرز 12تولہ سونا جیت سکیں گے۔ اس کے علاوہ، 12دسمبر کو 2,000 روپے کی خریداری کے ذریعے کسٹمرز لکی ڈرا میں بھی شامل ہو سکیں گے جس کا ونر آئندہ پورے سال دراز سے مفت شاپنگ کر سکے گا۔
اِن سرگرمیوں کے ذریعے، دراز کا مقصد کسٹمر ز کی شمولیت کو بہتر بنانا اور سال کے اختتام کی سیل یعنی 12.12 کے موقع پر،کسٹمرز اور سیلرز دونوں کو، اطمینان بخش تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، سیلرز کو پلیٹ فارم پر لائیو سیل کا آپشن دینے جیسے جدید فیچرز کی شمولیت پاکستان میں ای-کامرس کے منظرنامے کی از سر نو تعریف مقرر کرے گا۔