دبئی میں مقیم 31 سالہ ایک پاکستانی نوجوان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب اس کی سالگرہ کے دن ایک ملین درہم (4 کروڑ ساڑھے 55 لاکھ روپے) کی لاٹری نکل آئی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق راجہ نامی پاکستانی نوجوان کی لاٹری کے چھ میں سے پانچ نمبر میچ ہونے پر اسے محظوظ لاٹری کے 40 ویں ہفتے کا 14 واں ملینیئر قرار دیا گیا ہے۔ راجہ دبئی میں ایک لاجسٹکس کمپنی میں بطور اکاؤنٹس منیجر کام کرتا تھا تاہم اس نے دو ماہ پہلے استعفیٰ دے کر نئی نوکری کی تلاش شروع کردی تھی۔
نوکری کی تلاش کرتے راجہ کی 31 ویں سالگرہ کے دن لاٹری نکل آئی۔ پاکستانی نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے سالگرہ کا اس سے بہتر کوئی تحفہ نہیں مل سکتا۔