خیبر پختونخوا میں ڈینگی خوفناک شکل اختیار کر گیا ، مریضوں کی تعداد 9 ہزار 91 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر خوفناک صورتحال اختیار کر گیا ہے جہاں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 91 ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس وقت ہسپتالوں میں 86 مریض زیر علاج ہیں ۔ سامنے آنے والے حالیہ کیسز میں سے 92 کا تعلق دارالحکومت پشاور سے ہے ۔

پشاور میں اب تک سامنے آنے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 559 ہو چکی ہے ۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے باعث 9 افراد انتقال کر چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں