خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 257 ہوگئی ہے، جبکہ صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 250 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کےمطابق ہری پورمیں 11 , نوشہرہ میں 5 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 150 مریض زیرعلاج ہیں۔