خیبرپختونخوا میں اومیکرون کے وار جاری، 49 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ خیبرپختوانخوا میں تاحال اومیکرون کے وار جاری ہیں۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک دن میں اومیکرون کے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 45 افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اومیکرون کیسز کی تعداد 353 ہوگئی جبکہ یومیہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسکے علاوہ صوبے کے 2 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اور 5 اضلاع میں 5 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

پشاور میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 24، لوئر چترال میں 17،باجوڑ میں 8 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ نوشہرہ ،خیبر ، مردان میں 7،کوہاٹ میں 5 اور ہنگو میں 4 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اومیکرون نظام تنفس کی نالی کے اوپری حصے یعنی حلق کے خلیات پر اثر انداز ہوتاہے اور پھیپھڑوں تک جانے کے بجائے حلق میں ہی اپنی تعداد تیزی سے بڑھاتا ہے۔

اگر یہ وائرس ایک بار کسی فرد میں داخل ہوکر حلق میں اپنی تعداد بڑھاتا ہے تو اس طرح اس کے پھیلنے کی رفتار کئی گنا تیز ہوسکتی ہے یہی وجہ ہے اومیکرون بہت تیزی پھیل رہا ہے۔

کورونا وائرس کی سابقہ اقسام پھیپھڑوں کو زیادہ متاثر کرتی تھی اسی لئے وہ کم متعدی لیکن جان لیوا تھی۔

تاہم اومیکرون سانس کی نالی کے خلیات پر اثرانداز ہوتا اور انہیں زیادہ متاثر کرتا ہے اسی لئے ایسے تمام افراد جو اومیکرون سے متاثر ہوتے ان میں بیماری کی شدت کافی کم ہوتی ہیں اور ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں