خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے قصہ خوانی بازار پشاور میں مضر صحت مشروبات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں فریش جوس کے نام پر مضر صحت فلیور ملے مشروبات برآمد کرکے 200 لیٹر سے زائد مشروبات تلف کردیے گئے ہیں۔
ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انار کے نام پر فروخت کیے جانے والے مشروبات میں مضر صحت کیمکلز استعمال کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ملاوٹ پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہیگی۔