خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور، مردان اور سوات میں کارروائیاں کی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور چارسدہ روڈ پر گڑ گانیوں پر چھاپے مار کر، چینی اور کیمکلز کے استعمال پر ایک گڑ گانی سیل کردی جبکہ گڑ گانیوں سے 25 بوریاں چینی، اور بڑی مقدار میں غیر معیاری گڑ برآمد کرلیا گیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گڑگانی سے 17 کین گلوکوز بھی برآمد کرلیا جوکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لنڈا کے سوات میں ناکہ بندی کے دوران سینکڑوں لٹر ناقص دودھ تلف کرلیا گیا ۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مینگورہ میں گودام سے بھاری مقدار میں ممنوع گوٹکہ، چھالیہ برآمد ہوئی۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 چیپس فیکٹریوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ناقص صفائی اور مضر صحت کیمکلز کے استعمال پر ایک سویٹس فیکٹری سیل کردی گئی۔