پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا مشال نے خاموشی سے نکاح کرلیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ سونیا مشال کے نکاح کی خوبصورت تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
سونیا مشال نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے جس کے اُنہوں نے سفید اور سبز رنگ کے گجرے پہنے۔
اداکارہ کے شوہر نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا لباس پہنا۔
سونیا مشال نے اپنے نکاح پر سوفٹ میک اپ کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے۔
مداحوں کی جانب سے سونیا مشال کی زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سونیا مشال نے پاکستان کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں صنف آہن، نیلی زندہ ہے، خسارا، سنگت، میرا کیا قصور تھا سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔