چند روز قبل افغان دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے دھماکے سے متعلق نئے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل ائیر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں سے پہلے برطانیہ اور امریکا کو حملوں کے خطرات کا علم تھا، اس کے باوجود برطانوی سفارت خانے نے انخلا کے خواہش مند افغان شہریوں کو ائیرپورٹ کے ایبے گیٹ پر جمع ہونے کی ہدایت کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف برطانوی حکام کی سامنے آنے والی ای میلز سے ہوا ہے جس کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے ای میلز کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کابل کے ائیرپورٹ کے قریب ایبے گیٹ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200افراد ہلاک ہو گئے تھے.