واشنگٹن: کیٹگری 4 شدت کا انتہائی خطرناک طوفان ’آئیڈا‘ امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان آئیڈاکے زیر اثر لوئزیانا میں شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان آئیڈاکے باعث چلنے والی تیز ہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے اور درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث لوئزیانا اور مسی سپی میں تقریبا 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
بعد ازاں طوفان آئیڈا کیٹگری 1کے طوفان میں تبدیل ہو گیا جس سے امریکی ریاست میں 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آئیڈا لوئزیانا کے شمالی علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش 3 شہروں میں سیلاب کا بڑا خطرہ ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لوئزیاناکے شہر ہیمنڈ میں شدید بارشیں ریکارڈکی جا چکی ہیں جبکہ ہیمنڈ میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔