خسرہ سے بچاﺅ کیلئے ویکسینیشن مہم کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا

بلوچستان بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاﺅ کیلئے 12 روزہ ویکسینیشن مہم کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران 56 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ 56 لاکھ میں سے 13 لاکھ 50 ہزار بچے اسکولوں کے طلبا ہیں۔

مہم کے لیے 7000 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مہم میں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان بھر میں سب سے زیادہ خسرہ کے کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مرض کے باعث 25 بچے لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ جو اضلاع متاثر ہوئے ہیں ان میں ہر نائی، قلات، سبی ،لورالائی اور تربت سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

خسرہ اور روبیلا وائرس سے پھیلنے والی بیماریاں کی علامات تیز بخار ، کھانسی ، نا ک ،انکھوں سے پانی بہنا اور دست سمیت دیگر علامات شامل ہیں یہ بیماریاں ان بچوں ، بچیوں اور حاملہ خواتین کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں جنہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے ۔

روبیلا کا دورانیہ تین دن تک ہوتا ہے البتہ یہ مرض نولود بچوں کو نابینا ، بہرہ اور دماغی طور پر مفلوج کرنے اور پیدا ئش کے بعد موت کی اغوش میں چلے جانے کا موجب بن رہا ہے ، یہ بیماری مریض کے کھا نسنے، چھینکنے سے دوسرے بچوں اورافراد میں منتقل ہو سکتی ہے ایک متاثرہ بچہ 200بچوں کو متا ثر کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں