پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار سے شادی کے متعلق سوال پر نامناسب تبصرہ کرنے پر سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
https://twitter.com/emclub77/status/1415197775998951428?s=20
عبدالرزاق اور ندا ڈار نے گزشتہ ماہ جون میں نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں شرکت کی ، شو کا ایک ویڈیو کلپ اب سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہا ہے جس کے بعد کرکٹر عبدالرزاق کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے
So disgusting all these people literally jumped on her. Can't even imagine how much sexism our women cricketers go through @CoolNidadar is a star!! https://t.co/iraupnQCsn
— 🦋 (@aisaykaise) July 14, 2021
شو کی شریک میزبان نے ندا ڈار سے پوچھا کہ پاکستان میں خواتین کے لیے کتنی اسپورٹس اکیڈمیز ہیں ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ’جن کالجز اور اسکولز کے پاس گراؤنڈز ہوتے ہیں ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ لڑکیوں کو کرکٹ کھلائیں اور لڑکیاں مختلف گاؤں سے کرکٹ کو ہی اپناکیریئر بنانے کے لیے ہی آتی ہیں۔
شریک میزبان نے ان کی بات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ’اور جب شادی ہوتی ہے تو پھر کرکٹ چھوڑ جاتی ہیں’، اس پرخاتون کرکٹر نے کہا کہ ’ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جتنا کرکٹ کھیل سکتی ہیں کھیل لیں شادی کے بعد کچھ پتا نہیں ہوتا’۔
ندا ڈار کی اس بات پر عبدالرزاق نے کہا کہ ‘خواتین کرکٹرز کی شادی نہیں ہوتی، ان کی فیلڈ ایسی ہے، جب یہ کرکٹرز بن جاتی ہیں تو وہ پھر چاہتی ہیں کہ مردوں کی ٹیم کے لیول تک آجائیں، وہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ صرف مرد نہیں وہ بھی یہ سب کچھ کرسکتی ہیں‘۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ’ آپ ندا ڈار سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں یہ اب لڑکی تو نہیں لگتیں’۔
اس بات کا جواب دیتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ہمارا پروفیشن ہی ایسا ہے کہ ہمیں جِم جانا پڑتا ہے، ہمیں فِٹ رہنا پڑتا ہے ،اسی دوران عبدالرزاق نے کہا کہ ‘آپ ان کے بال دیکھیں‘۔ تو شو کی شریک میزبان نے سوال کیا کہ کیا لمبے بالوں کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی تو اس پر ندا ڈار نے جواب دیا کہ بلکل کھیلی جا سکتی ہے لیکن جس نے شروع سے چھوٹے بال رکھے ہوںتو عادت بن جاتی ہے.
اس ویڈیو کلپ کے سامنے آنے کے بعد عبدالرزاق پر خوب تنقید ہورہی ہے البتہ اس حوالے سے ان کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔