حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی

حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت حیدرآباد کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 159 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 1276 ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 676 ہوگئی جبکہ 657 مریض گھروں میں قرنطینہ ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جاں بحق افراد کی تعداد 617 ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اب تک ویکسین کے بوسٹر ڈوز 6 ہزار 489 افراد کو لگائے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں