اسلام آباد: حکومت پاکستان کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر فنکاروں اور شاعروں کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کردیاگیا۔ سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیئے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے معروف سینئر اداکارہ نیلو کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر فضل خالق، طاہر آفریدی ،اداکارشاہد اوردردانہ بٹ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نواز ا جائے گا ۔ سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس ، سندھی شاعر وادیب ایاز گل کے لئے بھی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مومنہ درید قریشی ، روبینہ مصطفٰی قریشی، اعجاز سرحدی ، سجاد احمد اورسعید ہاشمی، ڈاکٹر انیس ناگی اور اداکارہ صائمہ نور کو تمغہ امتیاز جبکہ شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کے لیے نشان امتیاز جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید کے لیے ہلال امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے