وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزرات داخلہ نے یوم عاشورا کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوم عاشورا کی چھٹیاں 18 اور 19 اگست کو ہوں گی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس سے متعلق عاشورہ، ایام عزاء اور مجالس کے لیے ایک ہفتہ قبل ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔اس کے علاوہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند ہیں۔
ضابطہ اخلاق میں آن لائن مجالس کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ علماء و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کے لیے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
مجالس و جلوس کے داخلی راستوں پر تھرمل اسکینرز لگائے جائیں اور ماسک کے بغیر شرکت کی کسی کو بھی اجازت نہ دی جائے