حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچیں اور نااہلی کی وجہ سے انہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آٹے چینی گوشت دودھ اور دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء پچاس فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکی ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹے چینی گھی وغیرہ کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کا ہر سولہواں گھر غذائیی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔