حکومت نے ای کامرس پورٹل کا اجراء کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای تجارت پورٹل اجراء کی تقریب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای تجارت عون عباس بپی نے اظہار خیال کیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای تجارت عون عباس کا کہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی 2019 میں آئی تھی کورونا کے باعث کام نہ ہوسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ای کامرس میں 4 ارب ڈالر کی تجارت کی، اکستان میں 3 ہزار سے زائد افراد نے ای کامرس میں رجسٹریشن کرائی۔
سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ 2021 میں 2 کروڑ 19 لاکھ ای کامرس ٹرانزیکشنز ہوئیں، 2018 کے مقابلے میں یہ بڑا اضافہ ہے، پاکستان میں ای کامرس تجارت کا حجم ساڑھے پانچ سو ارب کا ہے، پاکستان میں کچھ لوگ اپنا ڈیٹا خوف کی وجہ سے نہیں دیتے، پہلے ای کامرس میں کافی مشکلات تھیں اب آسانی پیدا کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فری لانسر کیلئے رقم کی حد 4 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 25 ہزار ڈالر کی ہے، پاکستان میں 20 لاکھ افراد مختلف کمپنیوں کے ساتھ فری لانسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔
عون عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ای شپمنٹ پورٹل جلد لانچ کرے گا، چین کو ای شپمنٹ پورٹل بنانے میں 15 سال لگے، پاکستان چین کے ای شپمنٹ ماڈل کو اپنائے گا۔