حکومت سندھ نے صوبے کی تمام درگاہیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز قلندر ، سچل سرمست ، شاہ عبدالطیف بھٹائی ، عبداللہ شاہ غازی سمیت تمام درگاہیں کھولی جائیں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کو ایس او پی کی سختی سے خیال کرنا ہوگا ، لنگر تقسیم کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، زائرین اور درگاہوں کے عملے کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درگاہوں پر سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھا جائے گا۔