حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے۔

حنا الطاف نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو افسوسناک خبر دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کی زندگی کے سب سے طاقتور انسان یعنی اُن کے والد انتقال کرگئے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ’اُن کے والد کو دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حنا الطاف کے والد کے انتقال کی خبر پر شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں