نامور گلوکارہ حلینا خان نے اپنا نیا ویڈیو سانگ ’عشق ہے اک سزا‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا ہے۔
حلینا خان کے ویڈیو سانگ کو موسیقی کے دلدادہ افراد کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں ویوز تک پہنچ گئی ہے۔
اس ویڈیو سانگ کو نامور موسیقار علی مصطفیٰ نے پروڈیوس کیا ہے اور عرفان سلیم نے اس کو لکھا اور کمپوز کیا ہے۔
گانے کو ہدایتکار شکیل بن افضل نے ڈائریکٹ کیا ہے، ویڈیو سانگ میں گلوکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی حلینا خان نے خود کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور فیشن ڈیزائنر ماڈل و گلوکارہ حلینا خان نے کہا ہے کہ میرے نئے ویڈیو سانگ کو شائقین میوزک کی جانب سے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ میوزک حلقوں کی جانب سے میری اس کاوش کو بہت پزیرائی حاصل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے میری حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔
اس گانے کی کامیابی کے بعد میں نے اپنی میوزک البم سے مزید گانوں کی ویڈیو پر مزید کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے باقاعدہ میوزک کی تربیت حاصل کر رکھی ہے، میوزک زندگی بھر سیکھنے کا عمل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اپنے مداحوں کو رمانوی پاپ پنجابی ہر قسم کی موسیقی فراہم کروں گی، جَلد اپنے ویڈیو سانگ کی لانچنگ تقریب کا اہتمام بھی کررہی ہوں جس میی شوبز اور میوزک کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی۔