پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ قیامت تک کے لیے حق اور یزید باطل قوتوں کے نمائندہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں وہ جذبہ ِصادق عطا کرتا ہے جس کی بدولت ہم بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ ، فرقہ واریت اور تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منائیں گے ، شہدائے کربلا کا غم تمام غموں اور فرقوں سے بالاتر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ آج عوام ایس او پیز کے مطابق مجالس، نذر و نیاز کا اہتمام کریں ، یوم عاشورہ کے روز جلوسوں کے راستوں پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں ، یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی ادارے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھیں۔