جو بائیڈن اور بھارتی نژاد امریکی نائب صدر کےدرمیان کشیدگی

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر بھارتی نژاد کملا ہیرس کے مابین اختلافات شدت اختیار کرجانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن اور ان کے رفقا کملا ہیرس کی کارکردگی سے بری طرح مایوس ہوئے ہیں اور ان پر عدم وفاداری کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ کہ کمالا نے بائیڈن کی حمایت کے مقابلے میں خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کو بہتر جانا تھا۔

سی این این کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں جانب غصے کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر فریق دوسرے پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ تیس کے قریب امریکی حالیہ اور سابقہ ذمے داران کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کےا ندر صورت حال پیچیدہ ہے۔کملا ہیرس نے اپنی کئی مقرب شخصیات کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سیاسی طور پر مقید ہیں۔

کملا ہیرس کو اس حد تک کمزور پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کے اندر اور باہر سینئر ڈیموکریٹس نے خفیہ طور سے باتیں شروع کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں