جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.15 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر ان کی پیداوار میں 5.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.19 فیصد بڑھی، جبکہ یہ اگست کے مقابلے میں 0.72 فیصد کم تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 0.80 فیصد بڑھی جبکہ فوڈ، مشروبات، تمباکو کی پیداوار میں 3.39 فیصد اضافہ ہوا۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر ان کی پیداوار میں 5.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.19 فیصد بڑھی، جبکہ یہ اگست کے مقابلے میں 0.72 فیصد کم تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 0.80 فیصد بڑھی جبکہ فوڈ، مشروبات، تمباکو کی پیداوار میں 3.39 فیصد اضافہ ہوا۔

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16 برس میں پہلی بار بلندترین اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد

اسی طرح فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 11.53 فیصد، کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں 4.70 فیصد، آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 42.64 اور آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 13.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار 13.94 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار 3.17 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 4.44 بڑھی ہے۔

کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 4.75 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 13.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب جن سیکٹرز کی پیداوار میں کمی آئی ہے ان میں فرٹیلائزر اور الیکٹرونکس شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر فرٹیلائزر کی پیداوار 2.66 فیصد اور الیکٹرانک سیکٹر کی پیداوار میں 4.51 فیصد گر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں