مالی سال 22-2021 کے پہلے سات ماہ میں برآمدات میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مشیر تجارت رزاق داود نے اپنے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا جنوری 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال اسی دوران ہونے والی برآمدات سے 24 فیصد زیادہ ہے۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزتہ مالی سال 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 18.7 فیصد زیادہ ہے۔
مزید برآں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں کمی کا رجحان بھی نظر آرہا ہے اور دسمبر 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
دسمبر میں درآمدات 7 ارب 58 کروڑ ڈالر کی تھیں جبکہ جنوری 2022 میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔
مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ جنوری 2022 میں گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول سمیت متعدد اشیاء کی برآمدات میں اضافہ ہے
مینز گارمنٹس 19 فیصد اضافے سے 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، چاول کی برآمد میں 13 فیصد اضافہ، حجم 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، کاٹن فیبرک 43 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ویمنز گارمنٹس، جرسی، ٹی شرٹ، پلاسٹک کی ایکسپورٹ بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
البتہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 18 فیصد کمی، حجم 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا، دواوں کی برآمدات 26 فیصد کمی سے 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ سوتی دھاگہ، سرجیکل آلات، گرم کپڑوں کی برآمدات میں بھی کمی آئی۔
جنوری 2022 میں امریکہ، چین، اٹلی، اسپین کو ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، عرب امارات، بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائشیا، ترکی کو پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے البتہ برطانیہ، سعودی عرب، روس، افعانستان، سویڈن کو برآمدات میں کمی آئی ہے.