اداکارہ و میزبان متھیرا نے بلال مقصود کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گلوکاری کی طنزیہ تعریف پر اظہار برہمی کیا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بلال مقصود کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو جج کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، کسی کی خوشیوں میں ٹانگ اڑانے والے کوئی نہیں ہوتے۔
متھیرا نے لکھا کہ جس قسم کی باتیں وہ پڑھ رہی ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں، متھیرا نے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم جاہلوں کی طرح کیوں برتاؤ کررہے ہیں، ہم کسی کے بچے کا مذاق صرف اس لیے کیوں اُڑا رہے ہیں کہ اس کا بیک گراؤنڈ ایک سیاسی خاندان سے ہے.