جنوبی وزیر ستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دہشتگردوں نے 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب ملٹر ی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اورجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔