جنوبی افریقہ: پارلیمنٹ میں آگ لگانے والے گرفتار ملزم پر دہشتگردی کا الزام عائد

جنوبی افریقہ کی عدالت نے پارلیمنٹ میں آگ لگانے کے واقعے میں گرفتار ملزم پر دہشتگردی کا الزام عائد کردیا۔

خبر ایجنسی کےمطابق گرفتار ملزم پر پارلیمنٹ میں توڑ پھوڑ، آگ لگانے اور املاک چوری کے الزامات بھی عائد ہیں۔

ترجمان استغاثہ کا کہنا ہے کہ 49 سالہ ملزم زنڈیل کرسمس پر 6 الزامات عائد ہیں۔

اس نے پارلیمنٹ میں ڈیوائس سے دھماکا کیا۔ ملزم کو 2جنوری کو پارلیمنٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں 2 جنوری کو لگنے والی آگ سے عمارت کی چھت گرگئی تھی، جب کہ آگ نے نیشنل اسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

پارلیمنٹ میں لگی آگ پر قابو پانے میں دو دن لگے تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں