چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج (جناح اسپتال) میں 500 بستروں اور 18 جدید ترین آپریشن تھیٹرز پر مشتمل سرجیکل کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نےجناح اسپتال میں سندھ حکومت اورپیشنٹ ایڈ فاونڈیشن کے اشتراک سے سرجیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نےکہا کہ جب بھی ہم جے پی ایم سی آتے ہیں کوئی نیا منصوبہ ملتا ہے، حکومت سندھ نے ثابت کردیا ہےکہ انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت و توانائی کے شعبہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کام ہورہا ہے۔
Karachi (14-02-22): Minister for Health, Sindh, Dr. @AzraPechuho and Chairman PPP, Mr. @BBhuttoZardari inaugurated a surgical complex at JPMC. With a capacity of 500 beds & 18 operation theatres, its OPD will cater to 4500 patients daily. All services free of cost. #SindhHealth pic.twitter.com/oiLjKxkqBz
— Health, SW, PHE & RD Department, Sindh (@SindhHealthDpt) February 14, 2022
بلاول بھٹو نےکہا کہ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق پبلک پرائیوٹ کا بہترین ماڈل ایشیا میں کراچی میں ہے، یہاں مفت علاج اور کھانے تک کا خیال رکھ رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے سب کے لیےکھلے ہیں، یہاں ہر پاکستانی کو سہولت مل رہی ہے۔