جرمن بحریہ کے جہازایف جی ایس بائیرن (FFG-217) نے 08 سے 12 ستمبر 2021 تک کراچی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان70سالہ تعلقات کی تجدیدتھا۔
ایف جی ایس بائیرن کا چار روزہ دورہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھا۔ ہاربرفیزمیں مختلف ہاربر ایونٹس ، سوشل کالز ، نمایاں مقامات کے دورے ، پیشہ ورانہ موضوعات پر ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز ، کراس شپ وزٹ اورآن بورڈ عشائیے شامل تھے۔ جرمن جہاز کے ایک وفد نے بانیِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاکستان اور جرمن بحریہ امن کے شراکت دار ہیں اور محفوظ سمندری ماحول کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ ایف جی ایس بائیرن کا حالیہ دورہ دونوں بحری افواج کے لیے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ میں بھی کارآمد ثابت ہوا۔