جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں جمعرات کے روز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔
دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں اب تک جرمنی اس وبا سے بہتر انداز سے نمٹتا رہا ہے تاہم حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
متعدی بیماریوں پر نگاہ رکھنے والے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں اس وبا سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد 351 رہی۔
یوں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک جرمنی میں مجوعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ایک سو انیس ہو گئی ہے۔