جدہ یونیورسٹی میں طلبہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

سعودی عرب کی جدہ یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ یونیورسٹی کی جانب سے نئے ڈریس کوڈ میں ٹائٹس، شارٹ ٹراؤزر اور پھٹی ہوئی جینز پہننے پر پابندی عائد کردی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکولر میں طلبہ کو مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ انتظامیہ نے اعلیٰ قیادت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے جس میں طلبہ کو مناسب لباس پہننے کا کہا گیا ہے تاکہ وہ سعودی ثقافت کی خلاف ورزی نہ کریں۔

انتظامیہ نے کیمپس میں ٹائٹس، شارٹس، تنگ پتلون اور پھٹی ہوئی جینز پہننے پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس نامناسب ہیں جو کیمپس کے رولز کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب بعض طلبہ نے یونیورسٹی کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شخص آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں