جانیے، شیشے میں محفوظ کی جانے والی شخصیات کون ہیں؟

یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ ایک دن ہر کسی کو مرنا ہے اور مرنے کے بعد دنیا بھر میں الگ الگ رسم و رواج کے مطابق دفنایا، جلایا یا رخصت کیا جاتا ہے۔

لیکن کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جن کو شیشے میں فریز کر کے دنیا کے سامنے رکھا گیا ہے۔

اس سے متعلق زیادہ لوگ نہیں جانتے ہیں تو آج ہم ان شخصیات کے متعلق بات کریں گے کہ آخر یہ شخصیات کون ہیں اور کیوں انہیں اسطرح رکھا گیا ہے۔

1۔ برانڈٹ لوردیس:

برانڈٹ لوردیس پیشے کے لحاظ سے ایک نن تھیں جس کا تعلق فرانس سے تھا۔

اس لڑکی کو اس کی مقبولیت اور مذہبی شخصیت ہونے کی وجہ سے اسے شیشے میں فریز کیا گیا تھا۔

اس لڑکی کی موت ٹی بی کے باعث 35 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور آج اس کی لاش کو فریز کیے ہوئے 100 سال گزر چکے ہیں لیکن یہ لاش ویسے ہی فرانس میں موجود ہے.

2۔ نیکولے پیروگوف:

نیکولے پیروگوف روس سے تعلق رکھنے والا ایک بہت بڑا سرجن تھا ۔

اس شخص کی موت کے بعد اس کی بیوی نے اس کی لاش کو فریز کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج اس کی لاش کو شیشے میں رکھے ہوئے 141 سال گزر چکے ہیں ۔

3۔ ہوچی منکی:

ہوچی منکی نے ویتنام کو آزادی دلوائی تھی اور اسی وجہ سے لوگوں نے ان کی لاش کو شیشے میں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج بھی لوگ ان کی لاش کو دیکھنے آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں