صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت محکمہ انڈسٹریز کا اجلاس
اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت عامر خورشید، ایم ڈی سائٹ منور علی مہیسر اور دیگر افسران شریک
انڈسٹریل زونز میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ
جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
نئے منصوبوں کی پی سی ون جلد تیار کرکے متعلقہ محکمے کو بھیجی جائیں۔
تمام انڈسٹریل زونز میں انفرااسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کیا جائے۔
انڈسٹریل زونز میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کیا جائے۔
صنعتی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایفویلنٹ پلانٹس کو فعال کیا جائے گا۔
انڈسٹریل زونز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے معیار کو چیک کرنے کے لئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
حکومت سندھ انڈسٹریل زونز میں بہتری کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔