سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان بائیک سمیت تیز رفتار ٹرین کے قریب پہنچنے کے باوجود خوش قسمتی سے بچ جاتا ہے۔
پاکستان اور بھارت میں قانون کی پاسداری نہ ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کرکے نہ صرف اپنی موت کو دعوت دیتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں تیز رفتار ٹرین سے رونما ہونے والے حادثات کی بھی کمی نہیں جس کی بنیادی وجہ بہت سے مقامات پر ریلوے پھاٹک نہ ہونا ہے اور لوگ جلد بازی کے چکر میں اپنی جان داؤ پر لگادیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار ریلوے پھاٹک کے قریب سے گزرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اچانک تیز رفتار ٹرین پہنچ جاتی ہے جس کے باعث وہ فوراً موٹرسائیکل چھوڑ کر پیچھے بھاگتا ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔
Smithereens 2022… bike and train🙂🙂🙂 https://t.co/alAgCtMBz5 pic.twitter.com/jBwFDeGGYA
— Rajendra B. Aklekar (@rajtoday) February 14, 2022
خوش قسمتی سے نوجوان اپنی جان بچانے میں تو کامیاب ہوجاتا ہے لیکن اپنی موٹرسائیکل کو نہیں بچاپاتا جو ٹرین کی زد میں آخر مکمل تباہ ہوجاتی ہے اور ٹرین کی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل نوجوان کی آنکھوں کے سامنے ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے۔
وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارت کے شہر ممبئی کی ہے جہاں نوجوان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی کوشش میں راجدھانی ایکسپریس بائیک کو اڑا دیتی ہے اور یہ منظر وہاں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا ایک صارف نے اسی طرح کی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’بائیک اور ٹرین‘‘۔ یعنی یہ کوئی نئی بات نہیں ایسے حادثات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود نہ تو حکومت اور نہ ہی شہری اس سے کسی قسم کا سبق حاصل کرتے ہیں۔