کراچی: ترکی کے کونسل جنرل جناب ٹولگا اْچاک نے حال ہی میں کراچی میں ڈاؤلینس پرائیویٹ لمٹیڈ کی فیکٹری (DPL-2) کا دورہ کیا اوراس موقع پر ایئرکنڈیشنر بنانے والے نئے اور جدید ترین پلانٹ کا افتتاح کیا۔ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والا ممتاز ادارہ اور یورپ میں دوسرے بڑے مینوفیکچرر آرشلک کا کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔
ترکی کے اعلیٰ عہدیدار کا یہ دورہ ڈاولینس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا اظہار ہوتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے سماجی و اقتصادی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے قابل بناتا ہے۔اس سفارتی عمل سے بین الاقوامی سطح پر ڈاؤلینس اور آرشلک کی برانڈ ایکویٹی مزید مضبوط ہو گی۔
اس موقع پر ترکی کے کونسل جنرل جناب ٹولگا نے کہا:”میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں آج آپ کے ساتھ ترکی اور پاکستان کے درمیان پروان چڑھتے ہوئے برادرانہ اور خوشگوار تعلقات اور مستقبل کی حکمت عملی پر اپنے خیالات کا اظہار کروں۔اپنی آمد کے ایک سال بعد، آرشلک نے ڈاؤلینس کو حاصل کیا، داؤلینس اور صدر کمپنی کے درمیان رابطے کا ایک زبردست نظام موجود تھا جس میں کورونا وبا رکاوٹ کا باعث بنی۔تاہم، وبا کی گرفت اب کمزور ہوتی جا رہی ہے اور دونوں کمپنیوں کے درمیان رابطہ دوبارہ بحال ہو رہاہے۔
میں عمر احسن خان، ہارون اور آرشلک اورڈاؤلینس کی پوری افرادی قوت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اُنھوں نے اس پانچ سالہ سفر کو مفید اور خوشگوار بنایا۔ میں ڈاؤلینس کے لیے بھی،ایک کامیاب وینچر کے لیے دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جس نے اپنے آپریشنز کے 40سال مکمل کر لیے ہیں،جن میں سے پانچ سال آرشلک کے ساتھ گزرے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ تعلقات آنے والے وقتوں میں مزید ترقی کریں گے اور مضبوط ہوں گے۔
ڈاؤلینس اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ پاکستان کی خدمت کر رہا ہے اور ہم یہ بات یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ہم ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، الیکٹرونکس کے شعبے کی تعلیم اورماہر نوجوانوں کی تیاری جاری رکھیں گے تاکہ وہ ہمارے طے کردہ ویژن اور مشن کو آگے بڑھا سکیں۔ میری نیک تمنائیں ڈاؤلینس اور کوچ (Kotch)گرو پ کے ساتھ ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔ اگرچہ یہاں میری تعیناتی کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن ایک نیا باب آپ سب کا انتظار کر ر ہا ہے۔ آپ سب کا بہت شکریہ!“
ترکی کے کونسل جنر ل کی میزبانی کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعمر احسن خان نے کہا:”ڈاؤلینس کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ترکی کی حکومت بھی ڈاؤلینس کو تسلیم کرتی ہے اور جناب ٹولگا اْچاک نے پاکستان میں مسلسل جدت اور زیادہ پیداوریت کے بڑے پیمانے پر ہماری سرمایہ کاری کو باقاعدہ سراہا ہے۔ہم جہاں مقامی مینوفیکچرنگ اور الیکٹرونک پروڈکٹس کی مارکیٹنگ صلاحیتوں میں اضافے اور مہارت کے حصول کی غرض سے، جسے ملک بھر میں ڈیلرز کے نیٹ ورک کی سپورٹ حاصل ہے، جدید ٹیکنالوجیز نصب کر رہے ہیں، وہیں ہم پاکستان میں ہنر مند اور غیر ہنرمند افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔“
گزشتہ40برسوں کے دوران، بے مثال معیار، کارکردگی اور توانائی کے استعمال میں بچت کے حوالے سے ڈاؤلینس کی پروڈکٹس ہمیشہ کسٹمرز کی توقعات سے بڑھ کرثابت ہوئی ہیں۔ کمپنی نے حال ہی میں اسمارٹ فون پر کام کرنے والی اور یوزر فرینڈلی ویب سائٹ www.dawlance.com.pk متعارف کرائی ہے جوچوبیس گھنٹے اور سفر کے دوران بھی ای-کامرس رسائی کے لیے لاجواب سہولت، عمدہ کارکردگی اور شفافیت پیش کرتی ہے۔ اس انقلابی حل کو ملک بھر میں کمپنی کے فوری جواب دینے والے سیلز اور سروس نیٹ ورک کی مدد بھی حاصل ہے۔ ایک ذمہ دار اور سسٹین ایبل انٹرپرائز کی حیثیت سے ڈاؤلینس پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔
ترکی کے سب سے بڑے ادارے آرشلک نے سنہ 2016ء میں ڈاولینس کا کنٹرول حاصل کیا تھا اور اب تک،پاکستان میں،50ملین یورو کی سرمایہ کاری کر چکا ہے تاکہ اپنی پروڈکٹس اور برانڈ کی ترقی اور ریسرچ میں تیزی سے وسعت اور مسابقتی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ اس عالمی تعاون میں زبردست وسائل کی دستیابی کے علاوہ وسیع بین الاقوامی تجربہ اور ویژن ساتھ ہی معیار، سیفٹی اور توانائی میں بچت کے حوالے سے عالمی معیار کی سخت تعمیل پائی جاتی ہے۔