ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ سائرہ پیٹر نے لوٹ لیا

گلوکارہ سائرہ پیٹر نے ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ صوفی مولانا جلال الدین رومی کے جشن ولادت کے موقع پر ترکی کے شہر کونیا میں اٹھارواں شاندار انٹرنیشنل صوفی میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ سائرہ پیٹر نے مولانا رومی کا صوفیانہ کلام فارسی اور ترکی میں گا کر سب کے دل جیت لیے۔

ترکی فیسٹیول سائرہ نے بغیر کسی وقفے کے ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف زبانوں میں پرفارم کیا۔

ترکی فیسٹیول میں مختلف ممالک کے فنکاروں نے حصہ لیا تاہم موسیقی کے دیوانوں نے گلوکارہ سائرہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

صوفی میوزک میلے میںلبنان۔اردن۔تنزانیہ۔کرغستان۔آذربائیجان۔ایران۔انگلینڈ اور دیگر ممالک کے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس سال پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کو لندن سے خصوصی طور پر آواز کا جادو جگانے کے لیے ترکی مدعو کیا گیا۔

اس کے علاوہ شہر بھر میں سائرہ پیٹر کے لائیو کنسرٹ کے الیکٹرانک پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔

ترکی کی حکومت کی جانب سے مولانا رومی کے مزار کے سجادہ نشین کی جانب سے خصوصی شیلڈ اور مولانا رومی کی باسری کا تحفہ بھی پیش کیا

تاہم پرفارمنس سے قبل دنیا کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے صوفی شاعر مولانا رومی کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے صوفیوں کی سر زمین ترکی کے شہر کونیا بلایا گیا۔

سائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا رومی کی شاعری اور خیالات میں نغمے، موسیقی اور روحانی خوشبو ہے جس سے دنیا کا ہر فرد خدا سے جڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رومی کی دنیا میں رقص ایک الہامی دلکشی ہے جو انسان کو خدا سے ایک کر دیتی ہے، رومی کے چاہنے والے رقص کر کے دلکشیاں بکھیرتے ہیں۔

سائرہ نے مزید بتایا کہ میں نے مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو قوالی کا رنگ دے کر فیسٹیول میں گایا تو غیر معمولی رسپانس آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں