افغانستان میں تاجک برادری اور پشتونوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر کو اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ وہ طالبان پر زور دیں گے کہ طالبان سے محاذ آرائی نہ کرنے والے تاجک رہنماؤں کو افغان حکومت میں نمائندگی دی جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ صوبہ پنجشیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری پشتونوں اور تاجک برادری میں کشیدگی ختم کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔