بالی وڈ کے کنگ اسٹار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد شدید غم و غصے کا شکار ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں شاہ رخ خان کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار بظاہر خود کو پرسکون اور مطمئن ظاہر کر رہے ہیں لیکن وہ اندر سے شدید غصے کا شکار ہیں ۔
اداکار کے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ آریان خان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کو توڑ کر رکھ دیکھا ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اداکار کو اطمینان تھا کہ ان کا بیٹا ضمانت پر رہا ہو کر گھر آجائیگا لیکن ایسا نہیں ہوا اور ہر بار ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کے ریمانڈ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے 4 سال سے منشیات لینے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔