بیجنگ میں آتش بازی کے سامان پر پابندی عائد

بیجنگ بلدیہ نے اگلے سال جنوری سے شہربھر میں آتش بازی کے استعمال پر پابندی لگا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلدیہ بیجنگ کے فائرورکس سیفٹی مینجمنٹ کوآرڈینیشن گروپ آفس نے اعلان کیا ہے کہ اس پابندی کے بعد 2022 کے بہار تہوار کی تعطیلات میں شہر کی کسی بھی دکان پر آتش بازی کا سامان دستیاب نہیں ہوگا۔

آفس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق یونیورسل بیجنگ ریزوٹ پر نہیں ہوگا جہاں پولیس حکام کی اجازت سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے۔

تقریبات اور تعطیلات کے دوران کسی بھی سرکاری آتش بازی کے مظاہرے کی منظوری اوراعلان بیجنگ بلد یہ حکومت کی طرف سے ہوگا۔

بیجنگ حکام نے فضائی آلودگی اور مصنوعات سے جانی نقصانات کے باعث دسمبر 2017 میں ایک ترمیمی ضابطے کے ذریعے شہر میں آتش بازی کے سامان پر پابندی لگادی تھی، ضلعی حکام ففتھ رنگ روڈ کے باہر ایسی جگہ آتش بازی کے لئے مختص کرسکتے ہیں جہاں آ تش بازی پر پابندی یا یہ ممنوع تھی۔

اب تک فانگ شان اور مین ٹو گو کے علاوہ تمام اضلاع میں آتش بازی پر پابندی ہے، یہ دو مضافاتی اضلاع یکم جنوری 2022 سے مکمل پابندیوں والے علاقوں میں شامل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں