نیو دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر کو بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ پدم شری کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
پروفیسر نجمہ اختر ایک ماہر تعلیم کے طور پر کئی دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ جامعہ میں شامل ہونے سے پہلے نجمہ اختر کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
نجمہ اختر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (NIEPA) میں 15 سال تک ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی بھی کی۔
ادب اور تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر بھارتی صدر رام نجمہ اختر کو ایوارڈ دیں گے ، 1953 میں پیدا ہونے والی نجمہ اختر پہلی خاتون وائس چانسلر ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
پروفیسر نجمہ اختر ایک ماہر تعلیم کے طور پر کئی دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ جامعہ میں شامل ہونے سے پہلے نجمہ اختر کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
نجمہ اختر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن میں 15 سال تک ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی بھی کی۔
وہ الہ آباد میں ریاستی سطح کا پہلا انتظامی ادارہ قائم کرنے اور این آئی ای پی اے میں بین الاقوامی تعلیمی منتظم کا کورس شروع کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اوپن یونیورسٹی اگنو (IGNOU) میں بھی کئی عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ انھوں نے فاصلاتی طرز تعلیم میں پڑھانے والے اساتذہ کے لیے کورسیز بنانے پر بھی کام کیا۔