بھارت کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس میں خلل، متعدد شہر متاثر

بھارت کی ٹیلی کام سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس میں خلل کے باعث متعدد شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح سے ٹیلی کام کمپنی ائیرٹیل کی سروس میں تعطل پیدا ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے براڈ بینڈ اور موبائل سروس بند ہو چکی ہے۔

بھارت کے تمام بڑے شہروں میں شامل نیو دہلی ، ممبئی ، بنگلور، حیدرآباد ، احمد آباد، جے پور اور کولکتہ سمیت دیگر شہروں میں کروڑوں صارفین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے لوگوں کی شکایات کا تانتا بندھ گیا ہے۔ جبکہ ائیر ٹیل کے صارفین کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں مسلسل شکایت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سروس کے حوالے سے شکایتوں کا یہ عالم ہے کہ اب کچھ ہی دیر میں ’ ائیر ٹیل ڈاون ‘ ٹاپ ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کی آؤٹیج سروس اور ٹریکر ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے کہا ہے کہ آج صبح 30-11 سے انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ اور صارفین پریشان ہیں۔

ائیر ٹیل کمپنی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ نیٹ ورک میں فنی خرابی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جلد ہی یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں