بھارت میں دو خاتون صحافی ریاست تری پورہ میں جلائی گئی مسجد اور مسلمانوں کی املاک کی ویڈیوز سامنے لے آئیں۔
انتہا پسند ہندوؤں کا پردہ چاک کرنے پر حکومت اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔
پولیس نے دونوں صحافیوں پر مقدمہ درج کر کے انہیں ہوٹل سے نکلنے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ ریاست تری پورہ میں پولیس نے مسلمانوں کے خلاف پُرتشدد واقعات کی تردید کی تھی۔