اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ، وزارت خارجہ نےمسئلہ کشمیرعالمی سطح پربھرپور اندازمیں اجاگرکیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔بھارت نے 5 اگست 2019 کو طاقت کے نشے میں بدمست ہوکر غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ہٹلر جیسا آمرانہ وجابرانہ قدم اٹھایا۔ اس اقدام کے ذریعے بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے سست روی سے جاری سونامی کی رفتار میں اضافہ کردیا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت ڈال کر دنیا کی ”سب سے بڑی جمہوریت“ نے ظلم وجبر کے ہر ہتھکنڈے کا بہیمانہ استعمال کیا، یہ وہی ادارہ ہے جس کی مستقل نشست کے حصول کی بھارت حرص و تمنا رکھتا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی اداروں کو کشمیرمیں بھارتی جارحیت کانوٹس لیناچاہیے ، سلامتی کونسل میں کئی بارمسئلہ کشمیرزیربحث آیا ، حکومت کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھےگی۔