بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ایک بار پھر ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے نریندرا مودی کا ٹوئٹر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔
وزیر اعظم کے آفس نے مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ہیک کئے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اکاؤنٹ کتنی دیر تک ہیک رہا۔
وزیر اعظم کے آفس کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے وزیراعظم نریندرا مودی کے ٹوئٹر ہینڈل ہیک کیا لیکن وقت پر اس کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا گیا۔ اکاؤنٹ ہیک کئے جانے کے دوران کی گئی کسی بھی ٹوئٹ کو نظرانداز کیا جائے۔
The Twitter handle of PM @narendramodi was very briefly compromised. The matter was escalated to Twitter and the account has been immediately secured.
In the brief period that the account was compromised, any Tweet shared must be ignored.
— PMO India (@PMOIndia) December 11, 2021
مودی کا اکاؤنٹ ہیک کئے جانے پر ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کو جیسے ہی اس بارے میں علم ہوا، انتظامیہ نے فوراً اس اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔
مودی کا اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں کی شناخت تو نہیں ہوسکی تاہم بھارت میں سوشل میڈیا پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا، سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ جب بھارت کے وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ محفوظ نہیں تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے ٹوئٹر پر 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، گزشتہ برس بھی مودی کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا۔ جس میں ہیکرز نے فالوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔