بھارتی فوج کی جانب سے جیل میں صحافیوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جیل میں صحافیوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا خون کشمیر کی گلیوں میں بہایا گیا ہے، اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے 16 کشمیریوں کو شہید کیا، کیا دنیا صرف مذمت تک محدود رہے گئی۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے 5 کشمیری صحافیوں کو تشدد کے بعد حراست میں لیا، بھارتی فوج کی جانب سے جیل میں صحافیوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری صحافیوں کو رہا کیا جائے، کشمیری صحافیوں کو محض یہ جرم ہے بھارتی بربریت کو بے نقاب کرتے ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیری صحافیوں کی گرفتاری پر آواز بلند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں